Urdu Stories


ایک گاؤں میں ایک لڑکا رہتا تھا اس کا نام احمد تھا۔ اس کو کتابوں کا بہت شوق تھا۔ ایک دن اس کو اپنے دادا کے پرانے صندوق میں سے ایک پرانی مگر خوبصورت کتاب ملی۔ اس کا سرورق سنہری تھا۔

اس کتاب پر عجب و غریب نقوش بنے ہوئے تھے۔ اس کے پہلے صفحے پر لکھا تھا "یہ کتاب تمہیں وہاں لے جائے گی جہاں تمہیں تمہارے سوالوں کے جواب ملیں گے۔"

احمد نے حیرت سے صفحات پلٹنا شروع کیے لیکن اچانک اسے تیز روشنی نے لپیٹ میں لے لیا اور پھر اس نے خود کو ایک پرانے بازار میں پایا جہاں دور دور تک کتب فروش اور مسافر تھے۔ ہر شخص کسی نہ کسی کہانی کا حصہ لگ رہا تھا۔

اس سفر میں احمد کو کئی کردار ملے جیسے ایک دانشمند بابا، ایک شرارتی لڑکا، ایک لڑکی جو اپنی کھوئ ہوئ چابی ڈھونڈ رہی تھی۔ ہر ملاقات میں احمد کو کچھ نیا سیکھنے کو ملا اور ہر ملاقات اس کو کتاب کے راز کے قریب لے گئ۔

پھر وہ ایک بلند پہاڑ کی چوٹی پر پہنچا جہاں اس کو ایک پتھر کے نیچے وہی سنہری کتاب ملی۔ اس چھوتے ہی احمد واپس آگیا اپنے کمرے میں اور وہ کتاب بلکل خالی تھی بس آخری صفحے پر لکھا تھا "اصل خزانہ سفر اور سیکھنے میں ہے"  

نتیجہ 

اصل خزانہ سفر اور سیکھنے میں ہے