Urdu stories

ایک ساحل پر ہر روز شام کو علی نام کا ایک چھوٹا سا لڑکا ساحل پر موجود ریت سے چھوٹا سا قلعہ تعمیر کرتا تھا۔ وہ اپنے ننھے ننھے ہاتھوں سے قلعے کے برج کھڑے کرتا اور پھر اس قلعے کے اطراف میں پانی کی مدد سے خندقیں تعمیر کیا کرتا تھا۔ ہر شخص یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا کہ وہ اتنے خوبصورت قلعے کیسے بناتا ہے۔

ایک شام علی قلعہ بنا رہا تھا کہ ایک ماہی گیر بزرگ نے پوچھا کہ

 "تم ہر دن قلعہ کیوں تعمیر کرتے ہو جبکہ سمندر کی لہریں اسے ہر روز گرا دیتی ہیں۔"

:تو علی نے جواب دیا

" جی جناب سمندر کی لہروں کی وجہ سے قلعہ گر جاتا ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ کہ میں ہر روز اسے تعمیر کر سکتا ہوں۔" 

:تو بزرگ نے مسکرا کر کہا

" یہی زندگی ہے مشکلات آتی ہیں لیکن کامیابی اس میں ہے کہ انسان دوبارہ سے اُٹھ کھڑا ہو۔"

اس دن کے بعد لوگ اس قلعے کو دیکھنے کے لیے آتے اور وہ قلعہ صبر ہمت اور جذبے کی علامت تھا۔

سبق

زندگی میں جتنی بھی مشکل پیش آتی ہے ہمیں اس کا مقابلہ ہمت اور حوصلے سے کرنا چاہیے۔